ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی حجاج کی واپسی،مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام آج وطن پہنچیں گے

 پاکستانی حجاج کی واپسی،مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام آج وطن پہنچیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: حجاز مقدس سے پاکستانی حجاج کی آمد کا سلسلہ جاری ,ہفتہ 14 جون تک 11 ہزار 418 حجاج کرام وطن واپس پہنچے,اتوار 15 جون کو 20 پروازوں کے ذریعے مزید 4 ہزار 995 حجاج کرام وطن پہنچیں گے۔

تفصیلات کےمطابق آج اسلام آباد اور لاہور میں 6، 6، کراچی میں 4، ملتان 3 جبکہ کوئٹہ میں ایک حج پرواز اترے گی، آج اتوار کو قومی ایئرلائن پی آئی اے کی 8، سعودی ایئرلائن 5، ایئر بلیو 4، ایئر سیال 2 جبکہ سیرین ایئر کی ایک پرواز وطن واپس آئے گی۔

عالمی سطح پر فضائی ٹریفک میں تعطل کے باوجود پاکستان کا پوسٹ حج فلائٹ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

ترجمان مذہبی امور کا کہنا تھا کہ واپسی کو مزید ہموار بنانے کے لیے حجاج کرام دیئے گئے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔

حجاج کرام اپنے سامان کا وزن فضائی ٹکٹ پر درج مقررہ حد کے مطابق رکھیں، رش کے باعث سعودی ایئرپورٹ پر اپنی پرواز سے 6 سے 8 گھنٹے پہلے پہنچیں۔