ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پان اور کولڈڈرنکس کے پیسے مانگنے پر ملزمان  کی فائرنگ، چچا بھتیجا زخمی

پان اور کولڈڈرنکس کے پیسے مانگنے پر ملزمان  کی فائرنگ، چچا بھتیجا زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے علاقے کاہنہ میں معمولی بات پر خطرناک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں پان اور کولڈ ڈرنکس کے پیسے مانگنے پر دکان پر گولیاں چل گئیں۔

واقعہ پنجو گاؤں میں پیش آیا جہاں ملزم حمزہ اور اس کے ساتھیوں نے دکاندار سے مفت اشیاء لینے کے بعد رقم مانگنے پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دکاندار عرفان اور اس کا چچا یاسین زخمی ہو گئے، دونوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ممنوع رائفل استعمال کی گئی، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔