ویب ڈیسک: بھارت میں فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکی ، جہاز حادثہ کے بعد بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق جہاز حادثےکے بعد بھارتی شہر کیدرناتھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر میں6افراد سوار تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر دیرادون سے کیدرناتھ جارہا تھا۔ہیلی کاپٹر کو حادثہ خراپ موسم کے باعث پیش آیا ۔