ممکنہ سمندری طوفان،انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے

Intermediat board,Karachi,exams,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ممکنہ سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر انٹر بورڈ کراچی کا اہم فیصلہ،انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے کل بروز جمعہ منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردیے۔

 کراچی انٹر بورڈ کے مطابق کل صبح اور شام کی شفٹ میں منعقد ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے گئے،ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،سمندری طوفان اور ممکنہ بارشوں کے باعث پرچے ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔

انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2023ء کے بروزجمعہ کو ہونے والا پرچے ملتوی کر دیئے گئےملتوی کیے گئے پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔اس سے پہلے بھی 14 اور 15 جون کو ہونے والے پرچےملتوی کئے گئے تھے۔