(سعید احمد)بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے لازمی کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی، برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالگ سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ بھی بند کردی گئی۔
بیرون ملک سے آنے والوں کے لئے پاکستان میں داخلے پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کی شرط ختم کردی گئی۔ پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ برطانیہ ،خلیجی و دیگر ممالگ سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ بھی ختم کردی گئی ہے۔