غیر ملکی خاتون کیساتھ زیادتی کرنیوالےسکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا  

Rape with foreign women,accused arrested
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے سیکورٹی گارڈکو گرفتارکر لیا گیا ۔

آئی جی اسلام ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے مطابق  ہماری ٹیم نے کچھ عرصہ پہلے ہی یہاں کا چارج سنبھالا ہے، غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے سیکورٹی گارڈکو گرفتارکرلیا ہے، ان کا کہناتھا کہ غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی کا یہ واقعہ چھ جون کو پیش آیا تھا، یہ واقعہ انتہائی افسوسناک تھا ،آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا مزید کہناتھا کہ جنسی زیادتی کے واقعات میں زیادہ تر وہ لوگ ملوث ہوتے ہیں جو قابل اعتبار ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں ڈی آئی جی آپریشنز ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت پوری ٹیم نے ان تھک محنت کی اس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تعاون کیا ۔

آئی جی اسلام آباد کا کہناتھا کہ سائنٹیفک شہادت جمع کر لی گئی ہے اسکی بنیاد پر ہی ٹرائل ہو گا،ان کا کہنا تھا کہ ملزم کیفر کردار تک پہنچے گا۔