اداکار نعمان سمیع مداح کے طنز پر پھٹ پڑے

اداکار نعمان سمیع مداح کے طنز پر پھٹ پڑے
کیپشن: noaman sami
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:اداکار نعمان سمیع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ  ٹوائلٹ صاف کرنے اور کچرا اٹھانے کا کام بھی کرچکے ہیں۔

حال ہی میں نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہلکے گلابی اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔اس تصویر پر ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ آپ بلکل فوڈ پانڈہ کے ڈیلیوری بوائے لگ رہے ہیں، جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ وہ اداکاری میں آنے سے قبل کچرا اٹھانے ، فرش صاف کرنے اور ٹوائلٹ صاف کرنے سمیت ریسٹورنٹ میں بطورِ ویٹر بھی کام کرچکے ہیں۔

عمان سمیع نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اگر میں اس شرٹ میں ڈیلیوری بوائے کی طرح لگ بھی رہا ہوں تو میرا نہیں خیال کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات ہے، یہ ایک نوکری ہے اور جو لوگ یہ کام کرتے ہیں انہیں اپنے کام پر فخر ہونا چاہیے کیونکہ وہ محنت کرکے اپنے اہلخانہ کے لیے روزی روٹی کما رہے ہوتے ہیں’۔

جس کے بعد صارف نے اداکار سے معافی مانگی اور کہا کہ ان کا مقصد کسی کا دل دکھانا نہیں تھا اور نہ ہی وہ کسی کا مزاق بنا رہے تھے، نعمان سمیع اور صارف کی درمیان ہوئی بات چیت کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہا ہے اور اداکار کے مداح ان کی اس محنت اور لگن کو خوب سراہا رہے ہیں۔