ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی

پی ٹی آئی رہنماؤں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی
کیپشن: PTI PMLN
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: تحریک انصاف کے رہنماؤں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 167 سے پی ٹی آئی کے سابق 11 چیئرمین، وائس چیئرمین نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔نذیر چوہان پی پی 167 سے رکن صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

پی پی 167 ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم سے نذیر چوہان نے خطاب کررتے ہوئے کہا کہ یہ قلعہ کل بھی نواز شریف کا تھا آج بھی انہی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف یہودی لابیاں عمران خان کو لانے کے لیے کام کررہی ہیں یہ لابیاں عمران خان کو آئین بدلنے کے لیے طاقت میں لانا چاہتی ہیں۔

علاوہ ازیں نذیرچوہان کی انتخابی مہم تقریب میں کارکنان نے کھانے پردھاوا بول دیااور جیسے ہی شائستہ پرویز ملک کاخطاب شروع ہوا تو کارکنان کھانے پرٹوٹ پڑے۔