سٹی42: حکومت نے 30 جون تک کیلئےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جار ی کر دیا ہے جس کے مطابق پٹرول دو روپے 13 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 79 پیسے مٹی کا تیل 1 روپے 89 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 3 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں دو روپے 13 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 108 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 110 روپے 69 پیسے ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 79 پیسے فی لٹراضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 110 روپے 76 پیسے سے بڑھ کر 112 روپے 25 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپیہ 89 پیسے فی لٹر اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 80 روپے سے بڑھ کر 81 روپے 89 پیسے فی لٹرہو گئی ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق لائٹ ڈیزل میں 2 روپے 3 پیسے فی لٹر قیمت بڑھا دی گئی ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل 77 روپے 65 پیسے سے بڑھ کر 79 روپے 68 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہو گا ۔ قیمتوں کا اطلاق رات 12 سے نافذ العمل ہوگا ۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کی طرف سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے دیگر ذرائع سے آمدن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔