امتحانی پالیسی پھر تبدیل؛ پیپر کا دورانیہ کتنا ہوگا؟؟

امتحانی پالیسی پھر تبدیل؛ پیپر کا دورانیہ کتنا ہوگا؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا لاہور سمیت صوبے بھر کے 27 لاکھ سے زائد طلباء کے لئےامتحانی پالیسی تبدیل،پرچہ کا دورانیہ اڑھائی گھنٹہ سے کم کر کے ڈیڑھ گھنٹہ کر دیا گیا۔
 تفصیلات کےمطابق پیف نے پارٹنر سکولوں کے کوالٹی امتحانات کی پالیسی میں بنیادی تبدیلیاں کر دی ہیں اس ضمن میں پارٹنر سکولوں کے سربراہان کو آگاہ کر دیا گیا ہے، پیف حکام کے مطابق پارٹنر سکولوں کے طلباء کا امتحان تین شفٹوں کی بجائے اب صرف دو شفٹوں میں ہوگا جبکہ اتوار کے روز امتحان لینے کا شیڈول بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق پارٹنر سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کا صرف 25 فیصد نصاب میں سے امتحان ہوگا جبکہ انگریزی مضمون کے حاصل کردہ نمبرز کو مجموعی رزلٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، نئی امتحانی پالیسی کے تحت پیف نے طلباء کا اپنے ہی سکول میں امتحانی مرکز بنانے کی بھی اجازت دے دی ہے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت کوالٹی ایشورنس امتحانات کا آغاز 21 جون سے ہوگا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں لاہور سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پرچوں کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے پر غور کیاگیا،پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرکے دو گھنٹے کرنے پر غور کیا جارہا ہے، طلباء کو ایم سی کیو سوالات دیئے جائیں گے، ایم سی کیو پیپر طلباء جلد حل کرسکیں گے۔

ستر فیصد پیپر معروضی سوالات پر ہوگا جبکہ باقی 30 فیصد پیپر نثری سوالات پر مشتمل ہوگا، پیپر کا دورانیہ ایک گھنٹہ کم کرنے کا حتمی فیصلہ آئندہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer