ہندو انتہا پسندوں کا بزرگ مسلمان پر بہیمانہ تشدد

Hindu extremists torture Muslim old man
کیپشن: Hindu extremists torture Muslim old man
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک بار پھر ظلم کی انتہا کردی، مسلمان معمر شخص کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں عبدالصمد نامی ضعیف نماز پڑھنے جارہے تھے کہ اس دوران انتہا پسندوں نے حملہ کردیا، تشدد کے دوران ظالموں نے معصوم شہری کی داڑھی بھی کاٹ ڈالی، حملہ آوروں نے لاتیں، مکوں اور لکڑیوں سے وار کیا جس کے باعث مسلمان بزرگ کی حالت غیر ہوگئی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے کارروائی کرکے اس واقعے میں ملوث مرکزی ملزم پراویش کو گرفتار کرلیا جبکہ ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نماز کے لیے جانے والے شہری کو ملزمان نے رکشے سے اتارا اور جنگل کی طرف لے گئے جہاں انہوں نے بہیمانہ تشدد کیا اور داڑھی کاٹی۔اس دوران نہتے معمر کو مغلظات بھی بکی گئیں۔

متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزم نے تیز دھار آلے سے قتل کی بھی دھمکی دی ،مذکورہ مقام پر میرا موبائل بھی چھین لیا گیا تھا، انصاف فراہم کیا جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer