ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6، عمید آصف کا وکٹ لینے پر نیا جشن سٹائل وائرل

Umaid Asif
کیپشن: Umaid Asif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک ( حافظ شہبازعلی) پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے باؤلر عمید آصف کی وکٹ لینے پر نیا جشن سٹائل کی تصویر وائرل ہوگئی۔

 آئرن مین سیلیبریشن کے بعد  پشاور زلمی کے باؤلر عمید آصف نے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں دو گیندوں پر دو وکٹیں لے کر جشن مناتے ہوئے  انہوں نے اپنی جیب سے ماسک نکالا، پہنا اور اپنے ایکشن سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا پیغام دیا، عمید آصف نے اپنے اس جشن کے سٹائل سے پیغام دیا کہ ماسک پہنیں اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے۔

واضح رہےکہ 2018 میں عمید آصف نے وکٹ لینے کے بعد اپنی ٹی شرٹ اٹھا کر منہ چھپالیا، ٹی شرٹ کے نیچے سے ہالی ووڈ کے سپر ہیرو 'آئرن مین' کی جھلک دکھائی دی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer