ایبٹ روڈ (ذین مدنی )چوہدری کامران اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینماؤں کی رونق کو بحال کرنا میرا پہلا اور اولین مشن ہے۔
پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن کے چیرمین چوہدری کامران اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میرا اولین مشن ہے، سب کو مل کر چلنا ہو گا، انڈسٹری کی بحالی کے لیے مجھے تمام دوستوں کے علاوہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے تعاون کی اشد ضرورت ہے،ہمارے فنکار محدود وسائل اور نامساعد حالات کے باوجود بہترین رزلٹ دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں، چوہدری کامران اعجاز نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی اور سینماؤں کی رونق کو بحال کرنا میرا پہلا اور اولین مشن ہے،ہم سب کو اکٹھے مل کر کام کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب فنکار اور پروڈیوسرز پاکستان فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی اس مقام پر ہیں،اس لیے پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں ہم سب کی بقاءہے، چوہدری کامران اعجاز نے کہا کہ روایتی سینماؤں کی کمی کو ملٹی پلیکس سینما پوری کر رہے ہیں اس لیے اب ہمیں بھی اسی کو اپنے ذہن میں رکھتے ہوئے فلمیں بنانے کی ضرورت ہے۔علا وہ ازیں موجودہ صورتحال پر چوہدری کامران اعجاز نے کہا یہ دور بھی جلد واپس چلا جائے گا اور دوبارہ سے سینما گھروں کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔