عمران حکومت کی بڑی وکٹ گر گئی، اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا

عمران حکومت کی بڑی وکٹ گر گئی، اہم وزیر نے استعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) صوبائی وزیر جنگلات،جنگلی حیات و ماہی پروری  محمد سبطین خان نے کرپشن کے الزام پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار وزیر جنگلات پنجاب سبطین خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، سبطین خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھجوایا دیا اور استعفے سے وزیراعظم عمران خان و دیگر پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کردیا۔

سبطین خان کا کہنا ہے کہ میرا دامن صاف ہے، اس کے باوجود اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں،  نیب ٹیم نے سبطین خان کو احتساب عدالت میں پیش کردیا ہے جہاں ان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر جنگلات کو نیب ٹیم نے گرفتار کیا تھا، نیب لاہور کے مطابق سبطین خان پر چنیوٹ اور راجوہ میں اربوں روپے مالیت کے میٹرک ٹن آئرن اور  غیرقانونی ٹھیکے من پسند کمپنی کو نوازنے کا الزام ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer