شوال کا چاند نظر آگیا، مذہبی مقامات پر بیٹھے لاکھوں معتکفین اعتکاف سے اُٹھ گئے

شوال کا چاند نظر آگیا، مذہبی مقامات پر بیٹھے لاکھوں معتکفین اعتکاف سے اُٹھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید فخرامام: چاند نظر آنے پر شہر لاہور کی مختلف مساجد اور مذہبی مقامات پر بیٹھے لاکھوں معتکفین اعتکاف سے اٹھ گئے، عزیز واقارب نے پھولوں کے ہار پہنائے،  گلے ملے، مٹھائیاں کھلا کر استقبال کیا۔

اعتکاف ماہ رمضان کے آخری عشرے کی اہم عبادت ہے۔ اسکی فضیلت کو دیکھتے ہوئے اسے سنت کفایہ کہا گیا ہے۔ لاہور میں اللہ تعلی کا قرب حاصل کرنے کے لیے بیٹھنے والے معتکفین عید کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف سے اٹھے۔شہر میں سب سے بڑا معتکفین کا اجتماع شہر اعتکاف منہاج القرآن میں ہوا۔ جہاں پر 15000 مرد و خواتین نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب نے عیدالفطر کی نماز کا شیڈول جاری کر دیا

داتا دربار میں بھی معتکفین کی بڑی تعداد نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی، جہاں 2400 افراد اللہ تعالیٰ کے قرب حاصل کرنے کے لیے اعتکاف کی فضیلت حاصل کی۔بادشاہی مسجد میں بھی سیکڑوں کی تعداد میں اہل ایمان اعتکاف پر بیٹھے، جبکہ جامع نعمیہ اور شہر کی دیگر مساجد میں بھی بڑی تعداد نے اعتکاف کی سعادت حاصل کی۔