علی ساہی:قیدیوں کے لیے اچھی خبر، عید کے موقع پر گھر سے آنے والے کھانے کے ساتھ ساتھ جیل میں بھی اضافی کھانے دئیے جائیں گے۔افسران بھی قیدیوں کے ساتھ نمازادا کریں گے جبکہ ان میں تحائف بھی تقسیم کریں گے۔
عید کی خوشیوں میں قیدیوں کو بھی شامل کرنے کے لیے مزیدار کھانو ں سے ان کی تواضع کی جائے گی۔ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اصغرمنیرکا کہنا ہے کہ عید کے تینوں روز قیدیوں کو اضافی کھانا فراہم کیا جائے گا۔ پہلے روز ناشتے سے قبل سویاں، دوپہرکو چکن قورمہ، رات کے کھانے میں چکن پلاؤ اور چکن قورمہ دیا جائے گا۔ عید کے تینوں روز قیدیوں سے ملاقات پرمکمل پابندی ہو گی، انہیں صرف کھانا اور سامان فراہم کیا جائے گا۔
اس خبر کو ضرور پڑھیں: کیمپ جیل: معمولی جرائم میں ملوث 108قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری
افسران بھی قیدیوں کے ساتھ نمازادا کریں گے جبکہ ان میں تحائف بھی تقسیم کریں گے۔عید کے موقع پر حکومتی اعلان پر 36 قیدی رہا کیے گئے اور 16 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی ہوئی، جبکہ جرمانے کی ادائیگی پر چودہ قیدیوں کو رہا کیا گیا۔