سٹی 42: سیکٹر ڈیفنس بی، فیز 8، سیکٹر T میں کار اور موٹر سائیکل میں افسوسناک حادثہ ہوا۔
حادثے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار شاہد نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرائی، بعدازاں پول سے جا ٹکرائی۔
احسن نامی کار ڈرائیور بھی شدید زخمی، نجی ہسپتال منتقل کر دیا۔
جاں بحق شہری کی لاش، کار کو قانونی کارروائی تھانہ ڈیفینس C پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ٹریفک سرکل آفیسر ڈیفنس حشام لودھی موقع پر موجود تھے ۔