ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کے بعد سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع، ٹریفک متاثر

بارش کے بعد سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع، ٹریفک متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مریم مظہر:بارش کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی جمع ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا ہے۔

متعدد شاہراہیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، جبکہ بروقت نکاسی آب نہ ہونے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور عوام کو مزید پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔