(جمال الدین)گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس سے متعلق نیب ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔
احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس کی سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی جانب سے حاضری کے لیے ان کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ ریفرنس کے دیگر شریک ملزمان بھی عدالت میں موجود تھے۔
سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر ان کے وکلاء نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
سماعت کے دوران نیب کے گواہان شہادت ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت پہنچے، تاہم ملزمان کے وکلاء کی جانب سے کارروائی موخر کرنے کی استدعا کی گئی۔
عدالت نے نیب گواہان کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا پابند کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔