محی الدین: پاکپتن میں روٹی اور نان کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کے ساتھ ساتھ دکانداروں کو بھی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جبکہ عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب سے آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ میدہ اور آٹا مہنگے داموں خریدنے کے باعث وہ نان اور روٹی کم قیمت پر فروخت نہیں کر سکتے، جس سے ان کا کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں روز بروز اضافے نے نہ صرف صارفین بلکہ نانبائیوں کے لیے بھی مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے تاکہ روٹی اور نان کی قیمتوں میں استحکام آئے، شہریوں کو ریلیف ملے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر نہ ہوں۔