ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع ملاقات، فوجی روابط پر تبادلہ خیال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے وزیر دفاع ملاقات، فوجی روابط پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انڈونیشیا کے وزیر دفاع کی جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات میں دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور فوجی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دوستی اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ 

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی تعاون پر زور دیا۔ 

انڈونیشی وزیر دفاع کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کی گئی، ساتھ ہی انہوں نے پاکستان سے دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ 

سورس : آئی ایس پی آر