ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دورہ ایران انتہائی کامیاب رہا اور  بہت محبت ملی؛ محسن نقوی

دورہ ایران انتہائی کامیاب رہا اور  بہت محبت ملی؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دورہ ایران کے دوران مشہد پہنچ گئے۔ 

مشہد انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرصوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ 

 وزیر داخلہ محسن نقوی اور صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام  حسین مظفری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 گورنر جنرل صوبہ خراسان نے کہا کہ آپ کی مشہد آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ پاکستانی حکومت اور عوام کے خیرسگالی  کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔ جنگ کے دوران پاکستان ڈٹ کر ایران کے ساتھ کھڑا رہا اور ہر موقع پر بھرپور حمایت کی۔پاکستان نے جنگ کے دوران بھائی ہونے کا ثبوت دیا۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی قیادت اور عوام نے جنگ کے دوران ہمت اور عزم کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ پاکستان اپنے برادر ہمسایہ ملک کے ساتھ کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا۔ مشہد میں زائرین کی سہولت کے لئے ایرانی حکومت نے بہترین انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہ فریقی کانفرنس کے فیصلوں  سے پاکستانی زائرین کو ایران اور عراق جانے میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔  

وزیر داخلہ نے کہاکہ دورہ ایران انتہائی کامیاب رہا اور  بہت محبت ملی۔