ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باجوڑمیں ایف سی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار

باجوڑمیں ایف سی پر حملے میں ملوث دہشتگرد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک : سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی ، دہشتگرد ثاقب گرفتار ،  گرفتار دہشتگرد ثاقب باجوڑمیں ایف سی پر حملے میں بھی ملوث تھا ،دہشتگرد افغانستان میں امریکی فوجیوں پرحملے میں بھی ملوث تھا.

امریکن آرمی پر حملے کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا، کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور حساس اداروں نے دہشت گرد محمد ثاقب کو گرفتار کیا۔

گرفتار دہشت گرد محمد ثاقب باجور میں ایف سی کیمپ پر حملے میں بھی ملوث تھا، دہشت گرد ثاقب القاعدہ کا تربیت یافتہ ہے۔

دہشت گرد ثاقب کا تعلق القاعدہ کے ساجد مرتضیٰ گروپ سے تعلق ہے، دہشت گرد ثاقب کی گرفتاری ایک بڑی کارروائی کے دوران عمل میں لائی گئی۔

پنجاب پولیس نے دہشت گرد ثاقب کی گرفتاری کے حوالے سے وزیر اعلی کو آگاہ کر دیا، ثاقب کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔