ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے دوران ڈکیتی قتل کرنے کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والی پانچ مجرمان کی اپیل خارج کردی ، عدالت نے راضی نامہ کی بنیاد پر پانچ مجرمان کو بری کرنے کے لئے دائر اپیل خارج کردی.
چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عہبر گل پر مشتمل بنچ نے مجرمان کی اپیل پرحکم سنایا ،ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل اخلاق سلہری نے مجرمان محمد حسین سمیت دیگر کی اپیل کی مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے دوران ڈکیتی عبدالشکور کو قتل کیا ، ، پولیس تفتیش ، میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کے بیانات کے مطابق مجرمان قصور وار ہیں ، ٹرائل کورٹ نے پولیس تفتیش ،فریقین کے وکلاء کے دلائل کے بعد مجرمان کو عمر قید کا حکم سنایا ، استدعا ہے کہ مجرمان کی عمر قید کے خلاف اپیل خارج کی جائے،،وکیل صفائی نے مجرمان کی بریت کے لئے دلائل دئیے لیکن عدالت کو مطمئن نہ کرسکے.