سٹی42: پنجاب بھر میں لائن لین کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ، رواں سال کے دوران اب تک 5 لاکھ 94 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق 4 لاکھ سے زائد شہریوں کو لائن لین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات سڑکوں پر منظم اور محفوظ ٹریفک کے نظام کے قیام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے مطابق لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں میں گرین لین کی بدولت ٹریفک کا بہاؤ مزید منظم ہوا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں بھی سڑکوں پر کونز لگا کر گاڑیوں کو مقررہ لین میں رکھنے کا عمل کامیابی سے جاری ہے۔
ڈی آئی جی کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کا شعور دلانے کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔