ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے پرویزالہی کو گرفتاری سے روکنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا

 پنجاب حکومت نے پرویزالہی کو گرفتاری سے روکنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Choudhary Pervaiz Elahi, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے پولیس اور انٹی کرپشن کو چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری سے روکنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے چوہدری پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے سے روکنے کے حکم کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت  ایڈوکیٹ جنرل کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کی جائے  گی۔ پنجاب  حکومت کی جانب سے  17 جولائی کو انٹرا کورٹ اپیل دائر ہوگی۔  حکومتی  اپیل میں اسی روز سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ 

حکومتی وکلاء کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری پرویز الٰہی کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہیں،  تحقیقات ہورہی ہیں ۔ عدالت نے ملزم پرویز الٰہی کو معلوم اور نامعلوم مقدمات میں گرفتاری سے روکا،  ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا حکم خلاف قانون اور انصاف کے منافی ہے۔ 

 حکومتی اپیل میں استدعا کی گی کہ ہائیکورٹ سنگل بنچ کے فیصلے کو کلعدم قرار دے.