ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ؛ پاکستانی سنوکر پلئیر محمد حمزہ الیاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خالد چیمہ: پاکستان کے سنوکر پلئیر محمد حمزہ الیاس سعودی عرب میں ہونے والی ورلڈ سنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

تفصلات کے مطابق  چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں محمد حمزہ الیاس نے انڈیا کے دھرو پٹیل کو ہرایا ۔  سیمی فائنل کے لئے محمد حمزہ الیاس کا مقابلہ جرمنی کے الیگزینڈر سے جاری ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان کے احسن رمضان ویلز کے لیم دیوس سے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے۔