ٹماٹر کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

 ٹماٹر کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی اور لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافہ
دوسری جانب لاہور میں ٹماٹر کی قیمت میں 40 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر 120روپے کلو ہو گئے۔ لاہور میں دو روز قبل ٹماٹر 80 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔

اس حوالے سے دکاندار کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قلت بڑھ رہی ہے، کوئٹہ سے   ٹماٹر  کے ٹرک 10 کے بجائے 3 آرہے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق   لاہور میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں۔

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت میں 100 روپے اضافہ

دوسری جانب شہرِ قائد میں ایک کلو ٹماٹر کی قیمت 160 روپے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ٹماٹر 60 روپے کلو فروخت ہو رہے تھے۔   

Ansa Awais

Content Writer