پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ نے بڑا سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ نے بڑا سنگ میل عبور کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ نے بڑا سنگ میل عبور کرلیا،  ایک ہزار ٹرانسپلانٹ کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے مبارکباد دی ۔
 وزیر اعلیٰ پنجاب نے پی کے ایل آئی کی ٹیم کو 1000 لیور ٹرانسپلانٹ کرنے پر مبارک باد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ وہ پی کی ایل آئی کے تمام ٹیم ممبران کو 1000 گردے اور لیور ٹرانسپلانٹ کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی کے آیل آئی ایک ماڈل ہے جسے پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ وہ پی کے ایل آئی ٹیم کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت پنجاب ان کی مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہے۔