پاکستانی معروف اداکار کے نیٹ فلیکس پر چرچے

پاکستانی معروف اداکار کے نیٹ فلیکس پر چرچے
کیپشن: AHAD RAZA MIR
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احد رضا میر  کی  ہالی ووڈ میں شاندار انٹری نے ناصرف پاکستانی بلکہ بھارتی  شائیقین کے   دل بھی جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار آحد رضا میر  کے ٹویٹر پر  خوب چرچے ہو رہے ہیں   اور  وہ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔  وہ نیٹ فلیکس کے سیریز  ریزیڈینٹ ایول میں جلد ہی نظر آنے والے ہیں۔

 یاد رہے کہ کچھ عرصے سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ احد رضا میر جلد ہی نیٹ فلکس اوریجنل ’ریزیڈینٹ ایول‘ میں نظر آنے والے ہیں اور مداحوں کو اس سیریز کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار تھا۔ نیٹ فلکس سیریز ’ریزیڈینٹ ایویل‘ کے ریلیز ہوتے ہی گزشتہ روز سے احد رضا میر پاکستان اور بھارت میں ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں۔

  اداکار  نے نیٹ فلکس  سیریز  میں  زبردست پرفارمنس بھی کی ہے جس پر شائیقئن  کی  جانب سےخوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔یہی نہیں احد رضا میر نے اپنے مداحوں کو ایک اور خوش خبری بھی سنا دی ہے کہ اُنہیں نیٹ فلکس کی اوریجنل ہارر ویب سیریز ’ریزیڈینٹ ایول‘ کے بعد اب ایک اور سیریز میں بھی کاسٹ کر لیا گیا ہے۔احد رضا میر معروف ویب سیریز  ولڈ آن فائر کے دوسرے سیزن میں جلوہ گر ہوں گے جس میں وہ ʼراجب‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔