(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کا اشارہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیراعظم نے لکھا کہ میرے عوام سے وعدے کے مطابق اتحادی حکومت نے فوری طور پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے فائدے کو عوام تک منتقل کیا ہے۔
In line with my commitment to the nation, the coalition government has been swift to transfer the benefit of reduction in oil prices to the masses. We will continue to provide relief as soon as we have financial cushion to do so. I believe in honest conversation with the nation.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2022
>
شہباز شریف نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ جیسے ہی مزید معاشی گنجائش پیدا ہو گی ہم عوام تک ریلیف پہنچاتے رہیں گے، میں عوام سے ہمیشہ سچی بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔