چچا نے سگی بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا

اکیس سالہ لڑکی کا قتل
کیپشن: فائرنگ سے لڑکی قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فہد علی: مناواں کے علاقے میں اکیس سالہ لڑکی کو سگے چچا نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ ملزم موقع سے فرار جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

تھانہ مناواں کے علاقے اعوان ڈھائے والا میں چچا نے فائرنگ کر کے اکیس سالہ شکریہ بی بی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی تین سال قبل شادی ہوئی تھی، اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔چچا فیصل نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کر کے شکریہ بی بی کو قتل کیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب پولیس نے شیراکوٹ میں بھیک مانگنے والی مقتولہ کے بھائی کبیر علی کی مدعیت میں تھانہ شیراکوٹ میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمہ پینتیس سالہ مقتولہ رانی بی بی کے خاوند اللہ دتہ اور تین نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ رانی بی بی اپنے خاوند اللہ دتہ کے ہمراہ وہاڑی میں رہائش پزیر تھی۔ رانی بی بی اپنے خاوند سے لڑائی کے بعد اپنے بھائی کے پاس شیراکوٹ میں رہ رہی تھی۔

رانی بی بی کے واپس جانے سے انکار پر خاوند اللہ دتہ نے جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ رانی بی بی گزشتہ روز بھیک مانگنے گئی،تو شیراکوٹ کے علاقے میں اللہ دتہ سمیت تین ملزموں نے چھریوں کے وار کر کے اسے قتل کردیا۔ پولیس کاکہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزموں کی تلاش جاری ہے جبکہ انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔