جنید ریاض: لبرٹی مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چاند رات تک تمام مارکیٹس کھلی رکھنے کا مطالبہ کردیا۔ چیئرمین رانا اخلاق علی کا کہنا ہے کورونا کی وجہ سے پہلے ہی دوکاندار معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔ دکانیں بند کی گئیں تو تاجر برادری کو بے تحاشا مالی نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق لبرٹی مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ہوا، ٹریڈرز ایسوسی ایشن نے حکومت سے چاند رات تک تمام مارکیٹس کھلی رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین رانا اخلاق علی کا کہنا ہے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر لبرٹی مارکیٹ میں کورونا ایس اوپیز پر مکمل عملدرآمد کروائیں گے۔ کورونا کی وجہ سے پہلے ہی دکاندار معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔
جنرل سیکرٹری یاسربٹ کا کہنا تھا کہ حکومت مارکیٹس بند کرنے کی بجائے تاجر برادری کیلئے معاشی پیکج کا اعلان کرے۔ مارکیٹس میں لاک ڈاؤن کیا گیا تو تاجر برادری کا مالی نقصان پورا نہیں ہوسکے گا۔ اجلاس میں بابر بھٹی، میاں مزمل ، امجد چوہدری، فیاض چشتی، محمدسلیم، محمدفیاض، ندیم شاہ اور نورخان سمیت دیگر عہدیدران نے شرکت کی۔