پاکستانی ٹیکن لیجنڈ اور چیمپئین ارسلان ایش صدیقی پر دستاویزی فلم جاری

پاکستانی ٹیکن لیجنڈ اور چیمپئین ارسلان ایش صدیقی پر دستاویزی فلم جاری
کیپشن: Arslan Ash
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: ریڈ بل میڈیا ہاؤس کے زیراہتمام ای سپورٹس دستاویزی فلم سیریز ”ان فولڈ“ کی نئی قسط پاکستانی ٹیکن لیجنڈ اور ای وی او چیمپئن ارسلان ایش صدیقی پر جاری کی گئی ہے۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ پروفیشنل ٹیکن پلیئر نے مقامی  اور قومی ٹورنامنٹس میں شرکت کے بعد جاپان اور امریکہ میں حیران کن فتوحات حاصل کیں  ۔  ای ایس پی این۔ ای پلیئر آف دی ایئر 2019ء نے انہیں ٹیکن کا ایک غیر متنازعہ بادشاہ تسلیم کیا۔ دستاویزی فلم کی ریلیز کے موقع پر ایش نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ان کے متعلق فلم کی تیاری ایک بڑی کامیابی ہے۔ امید ہے کہ یہ دیگر کھلاڑیوں کو ای سپورٹس کیریئر کے طور پر آگے بڑھانے کی ترغیب دے گی۔

 خواہش ہے کہ دوسرے لوگ بھی ای سپورٹس میں سرمایہ کاری کریں۔اس قسط میں مہمانان خصوصی کے انٹرویوز پیش کئے گئے ہیں جن میں امریکن پروفیشنل ٹیکن پلیئر اینکن بھی شامل ہیں جنہیں ایش نے 2019ء میں شکست دی تھی۔ دستاویزی فلم میں ایش کی ذاتی زندگی، اور ان کے والد کے افسوسناک انتقال پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے ۔

یادرہےریڈ بل میڈیا ہاؤس کی جانب سے پیش کی جانے والی ان فولڈ ریڈ بل سیریز ہے جس میں دنیا بھر کے مشہور ترین ای سپورٹس شخصیات کی زندگیوں اور کہانیوں پر نظر ڈالی جاتی ہے۔ ایش ”ان فولڈ“ سیریز میں اس سے قبل ان نمایاں ناموں کی فہرست میں شامل تھے جن میں نمانجا ”ہنٹر“ کووا، سنہیرو، ”گاچیکن“ کاناموری اور ایمر ”میراکل“ ال برکاوی شامل ہیں۔ نئی ان فولڈ قسط ریڈ بل گیمنگ یو ٹیوب چینل اور ریڈ بل ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer