ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی جانے والے پاکستانیوں پر نئی شرط عائد

دبئی جانے والے پاکستانیوں پر نئی شرط عائد
کیپشن: Fly to Dubai
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے نئے سفری احکامات جاری کردیئے۔
متحدہ عرب امارات آنے والے پاکستانیوں کے لیے نئی پالیسی مرتب کر لی گئی، یو اے ای سفارتخانے نے متحدہ عرب امارات آنے کے لیے پاکستانی شہریوں کو  نادرا سے جاری کردہ کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔ نادرا کے سرٹیفیکیٹ کی یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق کرانا لازمی ہوگی۔
 متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے واضح کیا کہ نئی پالیسی پر اطلاق یکم اگست سے ہوگا، علاوہ ازیں پاکستانی عام مسافروں سمیت سفارتکاروں  اور اہلخانہ پر بھی تصدیق شدہ کورونا سرٹیفکیٹ کی شرط  عائد ہوگی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer