گداگروں کی شاہی انداز میں شادی، دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں

گداگروں کی شاہی انداز میں شادی، دیکھنے والوں کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں
کیپشن: شاہی شادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شادیوں میں مانگنے والوں کی اپنی شادی میں لیموزین سمیت 20جدید ماڈل گاڑیاں اور شاندار جشن، دیکھنے والے ششدر رہ گئے۔

خانہ بدوشوں نے شادی میں پانی طرح پیسہ بہاکر اپنی حسرتوں کو پورا کیا۔ میرپور کے نواحی علاقہ جاتلاں کےمیں رہائش پزیر خانہ بدوش محمد بوٹا نے بیٹے کی شادی پر دل کے ارمان پورے کرنے کیلئے لاکھوں روپے لٹا دیئے۔ دلہن کو لینے کے لیے لیموزین سجا لی یومیہ 90 ہزارروپے کرایہ ادا کیا گیا۔ خانہ بدوش محمد بوٹا جاتلاں اور گردونواح میں گداگری کرتا ہے۔

اہل علاقہ خانہ بدوش کی شادی پہ لیموزین سجی دیکھ کے حیران رہ گئے۔ شادی میں کم از کم پانچ قسم کے کھانے بھی پیش کئے گئے جبکہ ملبوسات اور زیورات کی بھی کمی نہیں تھی۔ خاند بدوش فقیرخاندان کا موقف تھا کہ ساری زندگی کمایا ہی اس لئے جاتا ہے کہ اپنے ارمان پورے کریں۔