ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 سال پرانی دشمنی ختم

Murder case
کیپشن: Murder case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئر مال (جمال الدین جمالی) صلح نے 16 سال پرانی دشمنی ختم کر دی، قتل کیس کے فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا، عدالت نے5 ملزمان کو بری کر دیا،ملزم خالد ذوالفقار، عثمان ،صدیق اور الیاس کیخلاف تھانہ باٹا پور میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

 ایڈیشنل سیشن جج سید شہزاد ہمدانی نے کیس پر سماعت کی، ملزمان پر شہری عارف جٹ کو گولیاں مار کر قتل کرنے کا الزام تھا، اس سے قبل مدعی فریق نے ملزمان گروپ کے منشا چوہان کو جائیداد کے تنازعہ پر قتل کیا تھا، دونوں فریقین کے افراد قتل ہو چکے ہیں، دونوں فریقین نے دشمنی ختم کرنے کیلئے ایک دوسرے کو معاف کر دیا، مقتول عارف جٹ کے و رثا نے ملزمان کو معاف کر دیا، عدالت نے فریقین کے بیانات کے بعد پانچ ملزمان کو بری کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer