عمر اسلم :صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم کرنے کی مخالفت کر دی ۔ کہتے ہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ انکریمنٹ ختم کرنا ظلم کی انتہا ہے،جب وزیراعظم کا دو لاکھ میں گزارا نہیں ہوسکتا تو سرکاری ملازم چند ہزار میں کیسے گزارا کرے۔
میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ ثابت ہوگیا کہ یہ عوام کی نہیں آئی ایم ایف کی غلام حکومت ہے، عوام پر ظلم ڈھانے والوں نے کہاتھا کہ خود کشی کرلیں گے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گےاور آئی ایم ایف کی شرائط قوم کے گلے کا پھندا بن چکی ہیں جبکہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمین سمیت معاشرے کے ہر طبقے کیلئے بری خبر ہے ۔انھوں نےکہاکہ سرکاری ملازمین کیخلاف ظالمانہ اقدامات برداشت نہیں کریں گے ۔سرکاری ملازمین اور عوام کو تنہاءنہیں چھوڑیں گے، ظالم حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سالانہ اضافہ ختم اور ریٹائرمنٹ کی عمر میں کمی سمیت متعدد حکومتی اقدامات پر گفتگو جاری ہے۔ ان خبروں نے سرکاری ملازمین کو شدید پریشانی اور اذیت کا شکار کردیا ہے۔ اپوزیشن اس ظلم و زیادتی کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائے گی اور آپ کے حقوق کا دفاع کرے گی!
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2020
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترکی کے یوم جمہوریت و قومی اتحاد پر ترک صدر اور عوام کو مبارک دی ہے،کہتے ہیں کہ یہ دن ترک عوام کے جمہوریت اور اس سے پختہ وابستگی کے اظہار کا دن ہے۔
Supreme sacrifices of the Turkish people who stood up for their fundamental freedoms & rights, on this very day 4 years ago, under the leadership of President Erdogan are exemplary for any democratic nation & will continue to inspire millions around the world. ???????? ????????
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 15, 2020
صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کاکہناہےکہ اس دن نے ترکی کی تاریخ بدل دی اور صدر رجب طیب اردگان پر اپنے بے مثال اعتماد کا اظہار کیا۔ پاکستان اور ترکی کے عوام اسلام، عقیدے، جمہوریت اور برادرانہ اعتماد ومحبت کے تعلقات کے رشتوں میں بندھے ہیں،دونوں ممالک کے عوام میں جمہوریت ایک قدر مشترک ہےاور صدر رجب طیب اردگان نے ترکی کے عوام میں ایک تازہ نظریاتی روح پھونک دی ہے۔شہبازشریف نے ترک قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ان کی ترقی و خوشحالی اور مزید کامیابیوں کیلئے دعاکی۔