لاہور میں بادل کھل کر برسے، مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور میں بادل کھل کر برسے، مزید بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: شہر میں موسلا دھار بارش، گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں موسلادھاربارش، بادل کھل کر برسے، لاہورمیں جل تھل ایک ہوگیا، شاہراہیں اورگاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ شہریوں کو مشکلات کا  سامنا ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

شہر کی سڑکوں پر پانی جمع، کچاجیل روڈ، قائداعظم انڈسٹریل ایریا، پیکوروڈپرموٹرسائیکلیں اورگاڑیاں بند،  فیروزپورروڈ،کینال روڈ، راوی روڈپرٹریفک کی لمبی قطاریں، ریلوے سٹیشن سے ملحقہ سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں, بارش نے جہاں شہر میں جل تھل ایک کردیاوہیں متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جبکہ جگہ جگہ پانی جمع ہونےسے مون سون کی "بھر پور" تیاریوں کا پول بھی کھل گیا، بارش سےشہر کی سبزی منڈیاں گندگی، کیچڑ اور تعفن کی آماجگاہ بن گئیں۔

Shazia Bashir

Content Writer