ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخوا ؛ سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز ، 13 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل

خیبرپختونخوا ؛ سیکیورٹی فورسز کے دو کامیاب آپریشنز ، 13 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو کامیاب آپریشنز کے دوران 13 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔ 

 آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 13 خوارج ہلاک کردیئے۔ 

 ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع بنوں میں کیا گیا،  بنوں کے علاقے میں دوران آپریشن فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج ہلاک کردیئے گئے۔ ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع کرم میں کیا گیا، جس کے دوران پانچ خوارج ہلاک کردیئے گئے۔ 

 کرم اور بنوں میں دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ یقینی بنانے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز وژن عزم  استحکام کے تحت دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔