ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: 12کلو چرس کیس، ملزم کو سخت سزا سنا دی گئی

لاہور: 12کلو چرس کیس، ملزم کو سخت سزا سنا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق:12کلو چرس کیس کا فیصلہ سنادیاگیا، ملزم اطہرعباس کوجرم ثابت ہونےپر20سال کیلئےجیل بھیج دیاگیا۔

عدالت نےمجرم کو8لاکھ روپےجرمانےکی بھی سزاسنائی، ایڈیشنل سیشن جج محمدبلال نےمنشیات برآمدگی کیس کافیصلہ سنایا۔

عدالت نے سخت ریمارکس دیے کہ مجرم اگر جرمانہ نہیں دےگا تو ایک سال مزید قید بھگتنا ہو گی، عدالت میں تھانہ نشترکالونی پولیس نے2024 میں چالان پیش کیا تھا۔

چالان آنے پرعدالت میں پراسیکیوٹر فیاض احمد بھٹی نے استغاثہ کے 12گواہ قلمبند کرائے۔