ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکہ نے وینزویلا کے تیل کی باضابطہ فروخت کا آغاز کر دیا 

امریکہ نے وینزویلا کے تیل کی باضابطہ فروخت کا آغاز کر دیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکا نے وینزویلا کے تیل کی پہلی باضابطہ فروخت مکمل کر دی ، جس کی مالیت 500 ملین ڈالر ہے۔ امریکی حکام کے مطابق آئندہ دنوں میں وینزویلا کے تیل کی مزید فروخت متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم تیل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے، اور کمپنیاں وینزویلا کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا نے 3 جنوری کو وینزویلا میں فوجی کارروائی کی تھی، جس میں صدر نیکولس مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس کو گرفتار کرکے امریکی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔