ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند نے ہر منظر دھندلا دیا،ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافر رُل گئے

دھند نے ہر منظر دھندلا دیا،ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافر رُل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: میدانی علاقوں میں شدیددھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر ہو ا ہے ۔ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ 
کراچی اورکوئٹہ سمیت مختلف شہروں سےآنےوالی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہو گئیں۔
کراچی سے آنیوالی پاکستان ایکسپریس 7 گھنٹے 20 منٹ تاخیرکاشکار جبکہ عوام ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ ،رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 10 منٹ لیٹ، جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے 40 منٹ ،قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے 35 منٹ ، پاک بزنس ایکسپریس 2 گھنٹے 30 منٹ ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 10 منٹ ،کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہوئی۔

اسی طرح علامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ، خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ،تیز گام ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ اور گرین لائن ایکسپریس ایک گھنٹہ تاخیرکاشکار ہوئی۔