ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آٹا اور میدہ مزید مہنگا ہو گیا ,شہری پریشان

آٹا اور میدہ مزید مہنگا ہو گیا ,شہری پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک: ملتان میں آٹے اور میدے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے نان بائی اور تندور مالکان کو شدید پریشان کر دیا ہے۔

50 کلو میدے کا تھیلا 7,000 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ 15 کلو آٹے کی قیمت 1,750 روپے ہو گئی ہے۔

مہنگائی کے اثرات کے باعث نان اور روٹی کی قیمتیں بڑھ کر 20 روپے ہو گئی ہیں۔ تندور مالکان اور نان بائی نقصان سے بچنے کے لیے نان کا وزن کم کرنے پر مجبور ہیں۔

ماہرین اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ سیلاب سے قبل 50 کلو میدہ 4,500 روپے میں دستیاب تھا، لیکن حالیہ قیمتوں میں اضافے نے عام شہریوں کے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب  رحیم یار خان میں بھی  آٹے اور میدے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث شہریوں کے گھریلو بجٹ پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔آٹے کی قیمت 110 روپے سے بڑھ کر 118 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔میدہ 120 روپے سے بڑھ کر 128 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔