ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

Petrol Price
کیپشن: Petrol Price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 اس بات کا اعلان آج وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج رات بارہ بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق ہونا تھا، یہ ہی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا جارہا۔

 اسحاق ڈار نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت اس وقت 171 روپے 83 پیسے ہے جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل 179 روپے ہے اور یہ بھی مہنگا نہیں ہورہا۔