ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسلم اتحاد کالونی میں واقع ایک گھر میں گیس لیکیج کا دھماکا ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس لیکیج کے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
جاں بحق ہونے والے پانچوں افراد کی میتیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہیں۔
اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ نجی ہاوسنگ اسکیم میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے باعث ایک لڑکی سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے۔
پولیس کے علاقے ائیرپورٹ روڈ نجی ہاوسنگ سوئٹی میں حاجی حبیب اللّٰہ کے گھر کے تہ خانے میں سوئی گیس کے پائپ کے ساتھ غیر قا نونی طور پر کمپریسر نصب کر رکھا تھا، جس کے ذریعہ مین سپلا ئی لائن سے گیس کھینچی جا رہی تھی کہ اچانک گیس لیکج کے باعث زور دار دھما کہ ہوا، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ۔