ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو خوشخبری سنادی

US Pakistan Knowledge
کیپشن: students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کو  خوشخبری سناتے سکالر شپ دینے کا اعلان کردیا، سکالر شپ امریکا سے پی ایچ ڈی ڈگری کرنے والے ذہین طلبہ کو دیا جائے گا۔
 امریکا سے پی ایچ ڈی ڈگری کرنےوالے ذہین طلباء کے لئےاچھی خبر ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔ یو ایس پاکستان نالج کوریڈور کے تحت امریکی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی کے لئےسکالر شپ ملے گی۔

ایچ ای سی نے پی ایچ ڈی سکالرشپ کیلئے 28 فروری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے اور امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آن لائن اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

ایچ ای سی نے واضح کر دیا ہے کہ صرف پی ایچ ڈی ڈگری میں داخلہ لینے والے سکالرز کو وظیفہ ملے گا، جبکہ ایم ایس لیڈنگ ٹو پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے والے افراد اس سکالر شپ کے لئے اہل نہیں ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer