ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسلم لیگ(ن) نےبلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی

مسلم لیگ(ن) نےبلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مسلم لیگ ن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری شروع کر دی، بلدیاتی امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیے بورڈ تشکیل دینے پر مشاورت شروع، قائدین کی ہدایت پر سینئر اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیداران پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ 
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحرک ہو گئیں ، مسلم لیگ ن نے بھی بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری شروع کر دی ہے.ذرائع کے مطابق بلدیاتی امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لیے بورڈ تشکیل دینے پر مشاورت شروع کردی گئی ہے، قائدین کی ہدایت پر سینئر اراکین اسمبلی اور تنظیمی عہدیداران پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو امیدواروں کے انٹرویو کرے گا.

ذرائع کے مطابق امیدواروں کو ٹکٹ کے حصول کے لیے جلد شیڈول جاری ہوگا، لیگی تنظیمی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ شہر بھر سے پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے سابقہ امیدوار بھی ٹکٹ کے لیے رابطہ کر رہے ہیں۔