سٹی 42: حکومت کا پیٹرول 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کا فیصلہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے اور لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا،اطلاق آج رات سے ہو گا وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منطوری دے دی۔ رواں ماہ میں دوسری بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔
گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سفارشات پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا ئی تھی، پٹرول11 روپے 95 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنےکی سفارش کی گئی تھی جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹرتک بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا ۔
قیمتوں کاتعین 30 روپے لیٹرلیوی کےحساب سےکیا گیا تھا، قیمتوں کاحتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سےہونا تھا ۔پ