جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، 9 نئے کھلاڑی شامل

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، 9 نئے کھلاڑی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم ٹیسٹ میچز کے لئے پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں قومی ٹیم کا اعلان کردیا ، چیف سلیکٹر محمد وسیم کہتے ہیں کہ جیت کا کریڈٹ کھلاڑیوں کو اور شکست کی ذمہ داری سب کو مل کرلینی ہوگی، بہتر ین دستیاب کھلاڑیوں کو انتخاب کیا ہے۔ 

پاکستان کی ہوم سیریز، پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کے خلاف بیس رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ بہترین ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ محمد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کی قدر کرتے ہیں، سلیکشن میرٹ پر کی گئی، پرچی سسٹم نہیں چلے گا۔ چیف سلیکٹر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے، وہ ہر قسم کی کنڈیشن میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نئے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے قومی کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا، اظہر علی، فواد عالم ، سرفراز احمد ، فہیم اشرف ٹیم میں شامل یاسر شاہ ، محمد وسیم بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے محمد رضوان نائب کپتان ہوں گے عابد علی ، عمران بٹ ٹیم میں شامل ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، آغا سلمان، سعود شکیل، کامران غلام اسکواڈ میں شامل محمد نواز ، نعمان علی، ساجد خان ، حسن علی بھی اسکواڈ کا حصہ حارث رؤف اور تابش خان بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہیں، شان مسعود، حارث سہیل، محمد عباس، امام الحق خراب کارکردگی پر ڈراپ کردیے گئے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 جنوری سے کراچی میں ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer